کاروبار

گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری تک ڈیڈ لائن

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نےگیس کی قیمتوں میں اضافے کےلیے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نےگیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا، اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے۔

واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنےکی درخواست کی تھی اور اوگرا نےسرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button