پاکستانخبریں

امریکا 25 ہزار افغان شہریوں کی پاکستان سے بے دخلی کو روکنے کے لئے متحرک

ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی سفارت خانے نے 25 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو امریکا میں منتقلی اور آبادکاری کے عمل کے تحت خطوط جاری کردیے ہیں اور ان کے ناموں سے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی حکام کا خیال ہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے بھیجے گئے یہ خطوط متعلقہ افغان شہریوں کے لیے گرفتاری یا ملک بدر کیے جانے کے خوف کے بغیر پاکستان میں رہنے کی ضمانت کے طور پر کام آئیں گے۔

تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ان افغان شہریوں کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے کیونکہ پاکستان نے ان کے ناموں کی فہرست پر اعتراضات اٹھادیے ہیں،

اس وقت یہ افغان شہری پاکستان میں مقیم ہیں اور امریکا میں آبادکاری کے منتظر ہیں۔

یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب حکومت پاکستان کی جانب سے غیرقانونی تارکین وطن کو رضاکارانہ وطن واپسی کے لیے دی گئی ڈیڈلائن یکم نومبر کو گزر گئی اور غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کو ہولڈنگ سینٹرز میں ٹھہرایا جانے لگا.

جواب دیں

Back to top button