بین الاقوامی
یوکرین کو جوہری ہتھیار ملے تو تمام فوجی وسائل استعمال کرینگے: پیوٹن
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو جوہری ہتھیار دیے گئے تو تمام تر فوجی وسائل استعمال کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں روسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین کے ہر اقدام کو مانیٹر کریں گے، جارحیت کے ہر قدم کا جواب دینے کے لیے روس تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے بارہا کہا ہے کہ ہمیشہ ہماری طرف سے جواب آئے گا۔
اس سے قبل گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس نے توانائی کی تنصیبات کو کلسٹر امیونیشنز سے نشانہ بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس نے میزائل حملوں میں سول انفرا اسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے، یوکرین کو مزید دفاعی نظاموں کی ضرورت ہے۔