سیاسیات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے

سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی ‘پی ٹی آئی پاکستان’ بن جائےگی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا ‘گدھ’ کا کام تھا، اُسی نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔

فیصل واوڈا نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہےکہ عمران خان کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمےکےلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button