پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے موٹر وے پر موجود

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے اس وقت موٹر وے پر پنڈی گھیب کے مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پنجاب پولیس کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔

پنڈی گھیب ضلع اٹک کی ایک تحصیل ہے۔

اس قافلے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہیں۔ قافلے میں شامل لوگوں نے عیسیٰ خیل اور پھر داؤد خیل کے مقام پر رکاوٹوں کو عبور کیا ہے۔

اس قافلے میں بلوچستان کے علاوہ ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت اور جنوبی پنجاب کے لوگ شامل ہیں۔

اس قافلے کی قیادت علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین گنڈاپور اور پنجاب اور بلوچستان کے رہنما کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button