پاکستان

گنڈا پور کی قیادت میں تحریک انصاف کا مرکزی قافلہ پنجاب میں داخل، اسلام آباد سیل

سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں پنجاب میں داخل ہونے کے بعد اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے،۔

احتجاج کی کال پر وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے سیل ہیں اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں پولیس سے جھڑپوں کے بعد متعدد رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کا مرکزی قافلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اٹک میں غازی بروتھہ نہر کے پل پر موجود ہے۔

اس سے قبل صوابی پہنچنے پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاکہ ہر حال میں اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے، چورورں کو بھگا کر دم لیں گے۔

جواب دیں

Back to top button