کھیل

بیٹر کے زوردار شاٹ نے امپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا، بری حالت میں اسپتال منتقل

آسٹریلوی امپائر کے منہ پر بیٹر کی زوردار گیند آلگی جس نے امپائر کو نازک حالت میں اسپتال پہنچا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ کے دوران آسٹریلوی امپائر ٹونی ڈی نوبریگا کے چہرے پر گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کا حلیہ بگڑ گیا۔

میچ میں بیٹر نے اسٹریٹ ڈرائیو شاٹ کھیلا جس کے بعد گیند سیدھی امپائر کے چہرے پر لگی جس سے ان کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔
ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ آسٹریلوی امپائر اسپتال میں داخل ہیں، ان کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی پھر بھی ان کا آپریشن کیے جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر امپائر کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹونی ڈی نوبریگا سے قبل بھی فیلڈ پر کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں، 2019 میں 80 سالہ امپائر جان ولیمز ویلز میں گیند لگنے سے ہفتوں تک کوما میں رہنے کے بعد چل بسے تھے۔

اسی طرح اسرائیلی امپائر ہلیل آسکر 2014 میں اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک گیند سٹمپ سے باہر نکل کر ان کے سر میں لگی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button