سیاسیات

نارووال، پولیس چھاپے میں چھت سے گرنے پر زخمی PTI کارکن دم توڑ گیا

نارووال میں پولیس چھاپے میں چھت سے گر کر زخمی ہونے والا پی ٹی آئی کارکن اسپتال میں دم توڑ گیا۔

پی ٹی آئی ضلعی صدر نے اپنے بیان میں کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لواحقین نے تھانہ بدوملی کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

یاسر کے کمسن بیٹے نے بتایا کہ چھاپے کے دوران بابا گھر کی چھت پر چڑھ گئے تھے، پولیس اہلکاروں نے ان کے سر پر اینٹ ماری تھی۔

دوسری جانب ترجمان ڈی پی او نے کہا کہ پولیس کا یاسر کی موت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جواب دیں

Back to top button