جرم و سزا
نارتھ ناظم آباد میں رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑا، چوکیدار کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
کراچی: نارتھ ناظم آباد میں چوکیدار اور رکشہ ڈرائیور میں جھگڑے کے دوران تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل میں جھگڑے کے دوران چوکیدار کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے رکشہ ڈرائیور محبوب کو تشدد کرکے قتل کرنے والے چوکیدار ملزم ولید خان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم ولید خان نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ مقتول رکشہ ڈرائیور سے رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران دونوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران رکشہ ڈرائیور محبوب کو سینے پر لگا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی اور وہ انتقال کرگیا۔