فن اور فنکار

پہلی بار ڈنمارک کی دوشیزہ ’مس یونیورس‘ منتخب

یورپی ملک ڈنمارک نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خوبصورتی کے مقابلے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

امریکی ملک میکسیکو میں ہونے والے 73 ویں مقابلے میں ڈنمارک کی 21 سالہ دوشیزہ وکٹوریا کجائر (Victoria Kjaer) نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مقابلہ کا فائنل 17 نومبر کو ہوا، جس میں دنیا بھر کی 130 لڑکیوں نے حصہ لیا اور پہلی بار مقابلے میں 28 سال سے زائد العمر خواتین نے بھی حصہ لیا۔

پہلی بار مس یونیورس کے مقابلوں میں نہ صرف زائد العمر خواتین نے حصہ لیا بلکہ پہلی بار اس میں شادی شدہ، ماؤں اور ٹرانس جینڈرز نے بھی حصہ لیا۔

’مس یونیورس‘ کے فائنل میں دوسری پوزیشن نائیجریا کی دوشیزہ نے حاصل کی جب کہ تاریخ میں پہلی بار ڈنمارک کی دوشیزہ نے اعزاز اپنے نام کیا۔

’مس یونیورس‘ منتخب ہونے والی 21 سالہ دوشیزہ وکٹوریا کجائر نہ صرف جانوروں کے حقوق کی رہنما ہیں بلکہ وہ ڈانسر اور کاروباری خاتون بھی ہیں۔

مس یونیورس کے مقابلہ پانچویں بار میکسیکو سٹی میں منعقد ہوا، ماضی میں میکسیکو کی متعدد دوشیزائیں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں۔

اس بار مقابلے میں پہلی بار ایک چالیس سالہ خاتون بھی شریک تھیں جب کہ شادی شدہ اور مائیں بھی مقابلے میں شریک تھیں۔

اس بار مقابلوں میں وینزویلا کی 28 سالہ مس وینزویلا بھی شامل تھیں جو کہ وہاں کی پہلی ایسی دوشیزہ تھیں جو بچے کی پیدائش کے بعد ’مس وینزویلا‘ منتخب ہوئی تھیں۔

’مس یونیورس‘ منتظمین نے 2023 میں ہی زائد العمر، شادی شدہ، ماؤں، فربہ خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو بھی مقابلے کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ماضی میں خوبصورتی کے مقابلوں میں 28 سال سے کم عمر ایسی لڑکیوں کو مقابلے کی اجازت ہوتی تھی جو غیر شادی شدہ ہوتی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button