فن اور فنکار

سدھو نے ’کپل شرما شو‘ میں واپسی کیلئے شرط رکھ دی

دنیا بھر میں غیر معمولی شہرت بٹورنے والے بھارتی ٹی وی پروگرام دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کی تازہ ترین قسط میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سِدھو بھی شریک ہوئے تاہم یہ انٹری مہمان کے طور پر تھی۔

شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرما نے نوجوت سنگھ سِدھو سے اگلے سیزن کے لیے مستقل مہمان کی حیثیت سے شریک ہونے کی استدعا کی ہے۔

سدھو نے یہ استدعا یا پیش کش قبول کرتے ہوئے شرط رکھی ہے کہ معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ کو اُن کے ساتھ بٹھایا جانا چاہیے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کو گلدستے کے مشابہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام پھولوں کو پھر اِس دستے میں جُڑ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گلدستہ قدرت کا بنایا ہوا ہے۔ ہر پھول کا منفرد رنگ اور منفرد مہک ہے۔
سدھو نے یہ کہہ کر سب کو جذباتی کردیا کہ وہ مرنے سے پہلے کپل شرما شو کے تمام پھولوں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور ارچنا پورن سنگھ کو بھی اُن کے مقام پر دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

کپل شرما نے سدھو جی کی باتیں سن کر کہا سارے ہی پھول موجود ہیں، بس وہ برتن نہیں ہے جس میں یہ سارے پھول رکھنے ہیں، گلدستہ بنانا ہے۔

انہوں نے سدھو جی کو پھول رکھنے کا برتن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اگلے سیزن کے لیے واپس آ جانا چاہیے۔ کپل شرما نے حاضرین کی رائے مانگی تو انہوں نے بھرپور جوش و خروش سے سدھو جی کی واپسی کے حق میں رائے دی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں مجاہدین کے حملے کے بعد متنازع ریمارکس دینے پر نوجوت سنگھ سِدھو کو شدید تنقید کے باعث کپل شرما شو چھوڑنا پڑھا اور اس کے نتیجے میں ارچنا پورن سنگھ کی انٹری ہوئی تھی۔

سدھو جی نے کہا کہ کپل شرما شو سے میری دوری کی سیاسی وجوہ تھیں جن کے بارے میں اب میں بات کرنا نہیں چاہتا۔ خیر، گلدستے کے بکھرنے کی اور بھی وجوہ تھیں۔

سندھو جی کا کہنا تھا اب تو بس یہ خواہش ہے کہ وہ گلدستہ بحال ہوجائے۔ شو اب بھی بہت اچھا چل رہا ہے۔ کپل شرما واقعی جینیس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button