پاکستان

لاہور میں حد نگاہ صفر، مختلف موٹرویز بند

لاہور میں شدید دھند کے سبب ایئرپورٹ، کینٹ اور اطراف کے علاقوں میں حدنگاہ صفر ہوگئی۔

موٹروے ایم 2، اسلام آباد سے لاہور تک دھند کے باعث بند ہے، ایم3 لاہور سے درخانہ اور ایم4، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بند ہے
ایم5 کو ملتان سے جلال پور تک بند کیا گیا ہے جبکہ ایم 11، لاہور سے کامونکی تک بند ہے، اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے اسموگ کی وجہ سے بند ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کا زور کم نہ ہوا، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بدستور سرفہرست ہے۔

ملتان بھی ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

لاہور میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے، صوبے میں اسموگ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button