انتخابات

سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، کراچی کی 11 نشستوں میں سے 9 پر پیپلز پارٹی کامیاب

کراچی سمیت سندھ کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخاب کا معرکہ پیپلز مآٓپارٹی کے نام رہا ہے، آج کراچی کے 6 اضلاع اور ایک کنٹونمنٹ بورڈ میں انتخابی میدا سجا۔ جس میں 11 نشستوں میں سے 9 پر پیپلز پارٹی کو جیت حاصل ہوئی۔

کراچی کے نتائج
کراچی بلدیاتی اور کنٹومنٹ بورڈ کے الیکشن میں کراچی کی 11 نشستوں میں سے 9 کا نتیجہ آج نیوز کو موصول ہوگیا، چیئرمین کی چار، وائس چیئرمین ایک اور کونسلر کی چار نشستوں کے نتائج آگئے۔
پیپلزپارٹی چیئرمین کی چار، وائس چیئرمین کی ایک اور کونسلر کی چار نشستوں پر کامیاب ہوئی۔

پیپلز پارٹی ملیر اور کورنگی سے چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئی، لانڈھی سے پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔

پیپلز پارٹی کونسلر کی چار نشستیں لے کر سب سے آگے ہے، جماعت اسلامی نے کونسلر کی ایک نشست حاصل کی، آزاد امیدوار کے حصے میں ایک نشست آئی۔

بلدیہ اور ابراہیم حیدری سے کونسلر کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی، منگھوپیر سے کونسلر کی نشست پر جماعت اسلامی کامیاب ہوئی، کنٹومنٹ بورڈ سے آزاد امیدوار نے میدان مارلیا۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ صدر ٹاون یوسی 13 کلفٹن کے چیئرمین کی نشست پیپلز پارٹی نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی، میئر کراچی کی خالی نشست پر ایک بار پھر کرم اللہ وقاصی کامیاب ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے کرم اللہ وقاصی نے 3789 ووٹ حاصل کیے، جماعت اسلامی کے نورالسلام نے 847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد بابر خان نے 659 ووٹ حاصل کیے۔

گیارہ میں سے سات نشستیں حاصل کرکے پیپلز پارٹی سب سے آگے رہی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل گلبرگ ٹاؤن یونین کمیٹی 5 میں وائس چیئرمین کی نشست پر جماعت اسلامی کے عرفان شاہ 955 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پیپلز پارٹی کے منیب حسن 592 ووٹوں سے دوسرے نمبر رہے جبکہ آزاد امیدوار نادر خان 351 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
دیگر نتائج
کراچی کے علاوہ سندھ بھر کے اٹھارہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن ہوئے، جس میں حیدرآباد کی پانچ نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 2 چیئرمینز، ایک وائس چیئرمین کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آزاد امیدوارعدنان رشید وائس چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہوئے۔

سکھر سے پیپلز پارٹی نے جے یو آئی کو شکست دے کر یو سی چیئرمین کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

نواب شاہ کی چار نشستوں پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے۔

پولنگ کی صورت حال
الیکشن کمیشن کے قوائد کے مطابق وقت ختم ہونے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود افراد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

آج کل 77 نشستوں میں سے 41 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی ہے، 32 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے ہیں۔

کراچی کی 10، حیدرآباد کی 5، نواب شاہ اور اسکرنڈ کی 4، سکھر اور ٹنڈو محمد خان کی 2،2، ٹندوآلہ یار اور گھوٹکی کی 1،1 نشست پر الیکشن ہوئے، اس کے علاوہ لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، میرپور خاص، مٹیاری اور ٹھٹھہ کی بھی ایک ایک بلدیاتی نشست پر الیکشن ہوئے۔

کراچی کے 6 اضلاع سے 85 جبکہ دیگر 14اضلاع سے 303 امیدوار میدان میں ہیں تاہم 4 نشستیں درست کاغذات جمع نہ کرانے پر اب بھی خالی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button