بین الاقوامی

یمن کا صیہونی نیواتیم بیس پر ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ

یمن کی مسلح افواج نے ایک اور امریکی ڈرون کو مار گرانے اور فلسطین 2 ہائپرسونک میزائل سے صہیونی اڈے نواتیم پر میزائل حملے سے آگاہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ نیوز سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے انہوں نے ایک خصوصی آپریشن میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں نواتیم فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

اس بیان کے مطابق مذکورہ آپریشن فلسطین 2 ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے کیا گیا اور خدا کے فضل سے مذکورہ میزائل نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ ملک کے دفاعی نظام نے صوبہ الجوف کی فضائی حدود میں  امریکی دشمن کے MQ-9 ڈرون کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قسم کے امریکی طیاروں کی تعداد، جو وعدہ فتح اور یمنی سپورٹ فرنٹ کے آپریشن کے دوران مار گرائے گئے، 12 ہو گئی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کی بحری ناکہ بندی اور اس رجیم کے خلاف فوجی کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت کا عملی ثبوت دیں گی۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ صیہونی رجیم کے خلاف یمن کا آپریشن اسی وقت رکے گا جب یہ رجیم غزہ اور لبنان میں اپنی جارحیت بند کر دے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کر دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button