فن اور فنکار

شاہ رخ نے 95 روز سے ‘منت’ کے باہر کھڑے مداح سے بلآخر ملاقات کرلی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے گھر ‘منت’ کے باہر 95 دنوں سے کھڑے مداح سے بلآخر ملاقات کرلی۔

شاہ رخ خان اپنی سالگرہ ہر سال بڑے جوش و خروش کے ساتھ مناتے ہیں اور اس دن ان کی رہائش گاہ ’منت ‘ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہوتی ہے جس وجہ سے اداکار بالکنی میں آکر باہر جمع ہونے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تاہم اس سال اداکار نے اپنی سالگرہ صرف اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ منائی جس وجہ سے ان کے مداح بالکنی پر اپنے پسندیدہ ہیرو کی جھلک نہ دیکھ سکے لیکن ان مداحوں میں ایک خوش نصیب مداح ایسا بھی تھا جس سے کنگ خان نے ملاقات کی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس مداح کا نام شیر محمد ہے جس کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے ہے، وہ شاہ رخ کے گھر ‘منت کے باہر 95 روز سے کھڑا ملاقات کا منتظر تھا جس کی خواہش اداکار نے پوری کردی۔

شیر محمد کی شاہ رخ خان کے ساتھ ہاتھ ملاتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جسے خوش نصیب کہا جارہا ہے.

بھارتی میڈیا کےمطابق شیر محمد نے بتایا کہ اسے کنگ خان کی فلم کوئلہ سب سے زیادہ پسند ہے اور وہ اپنے اداکار کی نقل کبھی نہیں اتاریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button