پاکستان
جسٹس امین کی سربراہی میں پہلا 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، عمر ایوب اور شبلی فراز نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی بینچ کے لیے سپریم کورٹ کے 2 ججز لیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب سے جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک، سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر حسن رضوی، بلوچستان سے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان جبکہ خیبر پختون خوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے۔