بین الاقوامیخبریں

اسرائیل کے مزید 4 فوجی ہلاک، اسرائیل فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 332 ہو گئی

صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی فورسز کےساتھ لڑائی میں چار صیہونی فوجی ہلاک اور دو فوجی افسر زخمی ہوگئے

موصولہ رپورٹوں کے مطابق جمعے کی صبح شمالی غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطین کی مزاحتمی قوتوں کے درمیان لڑائی میں مزید چار صیہونی فوجی افسر ہلاک ہوئے ہيں اور اس طرح سے غزہ پر زمینی حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک، چوبیس صیہونی فوجی ہلاک ہوچکے ہيں-

غاصب صیہونی فوج نے ان جانی نقصانات کے بعد ایک بیان میں غزہ ميں اپنی پیشقدمی اور تحریک حماس کے ایک سو پچاس ٹھکانوں پر حملے کا دعوی کیا ہے-

غاصب صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے اعتراف کیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی مجموعی تعداد 332 ہوگئی ہے جبکہ 232 کو یرغمال بنالیا ہے

جواب دیں

Back to top button