بین الاقوامی

اسرائیلی وزیر اعظم اگر ملک میں داخل ہوئے تو گرفتار کر لیں گے ،جرمنی

جرمن حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کی دھمکی  دے دی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے میل آن لائن کے مطابق جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو ملک میں داخل ہوئے تو انہیں فوری گرفتار کر لیا جائیگا، ان کے ترجمان اسٹیفن ہیبر سٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ قانون کی پاسداری کی جائے گی اور اسرائیلی وزیراعظم کو جرمنی میں داخلے کی صورت میں گرفتار کرلیا جائے گا،

جرمنی کا بیان برلن میں اسرائیلی سفیر رو پروسور کی جانب سے جرمنی کو آئی سی سی کا مذکورہ فیصلہ مسترد کرنے کا مطالبہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے،اس سے قبل برطانوی پروسیکیوڑ کریم خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ نیتن یاہو، اسرائیلی وزیردفاع یووا گیلینٹ کے ساتھ ساھ حماس کے سربراہ یحیٰ سنوار کی گرفتاری کے لیے کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کی جنگ شروع کرنے اور اس دوران بھیانک جرائم کا ارتکاب کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے تھے۔آئی سی سی نےان کے ساتھ ساتھ حماس کے سربراہ کے وارنٹ بھی جاری کردیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button