خبریںسیاسیات

پی ٹی آئی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسوں کی اجازت مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسوں کی اجازت مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو درخواستیں جمع کروا دی گئیں ہیں، پی ٹی آئی نے گوجرانوالہ میں 10 نومبر، سیالکوٹ میں 17 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

اس کے علاقہ پی ٹی آئی نے شیخوپورہ میں 19 نومبر کو جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی اور الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button