فن اور فنکار

روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرنیوالے شاہ رخ خان نے سگریٹ چھوڑدی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سگریٹ نوشی چھوڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

شاہ رخ نے ہفتے کے روز اپنی59 ویں سالگرہ منائی ہے اور اس موقع پر مداحوں سے ملاقات کے دوران اداکار نےحیران کن انکشاف کیا جس کی ویڈیو بھی ان کے فین پیج پر بڑی تیزی سے وائرل ہوئی۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ’ ایک اچھی خبر جو میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں اب سگریٹ نوشی نہیں کر تا، مجھے لگا تھا سگریٹ چھوڑنے کے بعد میرا سانس نہیں پھولے گا لیکن ابھی بھی سانس پھولنے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے، انشااللہ وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ ماضی میں روزانہ 100 سگریٹ پینے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

2012 میں شاہ رخ خان کو آئی پی ایل میچ کے دوران عوامی طور پر سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا رہا ہے۔

بعد ازاں 2017 میں ایک تقریب کے دوران شاہ رخ نے بتایا تھا کہ میں اپنے بچوں آریان، سہانا اور ابراہم کی خاطر سگریٹ نوشی اور شراب نوشی چھوڑنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button