بین الاقوامی

اسرائیل کی غزہ میں مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنے 2 فوجیوں کے ہلاک اور ایک زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں حماس سے جھڑپ کے دوران 2 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں ایک 20 سالہ ایتائی اور دوسرا 22 سالہ یائر حنانیا شامل ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں فوجی گیواتی بریگیڈ کی شاکد بٹالین سے منسلک تھے، جبکہ اسی واقعے میں ایک اور فوجی شدید زخمی ہوا۔

اسرائیل نے تسلیم کیا کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک 6 کرنل اور اعلیٰ افسران سمیت اسرائیلی فوج کے 780 اعلیٰ افسران و اہلکار اور 68 اسرائیلی پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔

شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں ایک ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے 1 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں اب تک 43 ہزار 314 لوگ شہید ہوگئے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 2 ہزار 19 زخمی ہوچکے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے حملوں میں کم ازکم 1139 اسرائیلی ہلاک اور 200 سے زیادہ لوگوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button