جرم و سزا

اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٖپولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی شارٹ مشین گن تھانہ سیکریٹریٹ سے چرائی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اسلام آباد پولیس کی ایس ایم جی غائب ہوئی تھی، اسلام آباد پولیس کے اہلکار سے ایک فرضی ملازم نے ایس ایم جی چوری کی۔

فرضی ملازم کی وردی پر دلاور نام درج تھا، فرضی اہلکار نے نام تھانہ سیکریٹریٹ سے حاصل کیا، فرضی ملازم نے بیلٹ نمبر 283 لکھوایا اور موبائل فون بھی غلط لکھا۔

تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے بغیر جانچ پڑتال فرضی ملازم کو سرکاری ایس ایم جی گن نمبر 218 جاری کی، بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی گن سرکاری ایس ایم جی ہے۔

گزشتہ 2 روز میں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کے 4 واقعات ہوئے ہیں، تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایم جی غائب ہونے کی رپورٹ درج کردی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

قبل ازیں اسلام آباد میں بینک ڈکیتیوں میں اضافے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر متعدد بینک بند کردیے جبکہ بینک میں 3 گارڈز رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس او پیز کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے گارڈ تعینات کرنے پر پابندی ہے، ہر بینک کو 3 گارڈ رکھنا لازمی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں دو روز قبل 2 بینک لوٹ لیے گئے تھے جس کے دوران فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button