سیاسیات
حکومتی اتحاد اور اپوزیشن نے جوڈیشل کمیشن کیلئے ارکان نامزد کردیے
حکمران اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے اپنے اراکین کو نامزد کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جبکہ ایوان بالا (سینیٹ) سے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کو نامزد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا نام دیا ہے۔