بین الاقوامی
غزہ میں حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے،1 افسر زخمی
اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں اپنے 4 فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج شمالی غزہ کی پٹی میں حماس سے جھڑپ کے دوران 4 صہیونی فوجی ہلاک اور ایک افسر شدید زخمی ہوگیا۔
غزہ میں مارے جانے والے فوجیوں میں 22 سالہ کیپٹن جونی کیزن 20 سالہ نیسیم میطال، 21 سالہ ایویو غلبوا اور 22 سالہ سارجنٹ ناؤر حیموف بھی شامل ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام ہلاک فوجی ملٹی ڈومین یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جسے گھوسٹ یونٹ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اسرائیل کے ایلیٹ دستے کے رکن تھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 363 تک پہنچ گئی ہے۔