جرم و سزا

پنجاب: داسو ہائیڈل پاور پروجیکٹ حملے کے گرفتار 2 دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

داسو ہائیڈل پاور پروجیکٹ حملے کے ملزمان کی ساہیوال جیل سے منتقلی کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں ماسٹر مائنڈ سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بتایا کہ داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 5 دہشت گردوں کو ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد محمد حسین اور ایاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا۔

واضح رہے کہ 14 جولائی 2021 کو خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ہائیڈرو پاور پلانٹ کے قریب ’حملے‘ میں 9 انجینئرز، دو فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button