بین الاقوامی

حزب اللہ کی جانب سے الجلیل کی سمت داغے گئے راکٹوں کے گرنے کی وڈیو

لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل ، حیفا اور طبریا کے علاقوں کی سمت داغے گئے راکٹوں کے گرنے کے وڈیو کلپ سامنے آئے ہیں۔

العربیہ / الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق اسرائیل نے حیفا کے آسمان میں حزب اللہ کے داغے گئے راکٹوں کو روک لیا۔ اس دوران ایک راکٹ کو روکے جانے کے بعد اس کے ٹکڑوں سے براہ راست ایک ریستوران کو نقصان پہنچا

https://x.com/AlArabiya_Brk/status/1843043222899065093?t=H8T2m4VodQ_fqOt7YKVjFQ&s=19

العربیہ اور الحدث کے ذرائع نے بتایا کہ حیفا میں حزب اللہ کے راکٹوں کے گرنے سے 5 اسرائیلی زخمی ہو گئے
دوسری جانب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اتوار کے روز شمالی اسرائیل میں حیفا کے نزدیک ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو تیسری مرتبہ نشانہ بنایا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں ایک اور فوجی اڈے کو دو مرتبہ ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

حزب اللہ کی یہ کارروائی اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے ضاحیہ پر بم باری کے بعد سامنے آئی
حزب اللہ اور اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں جنگ چھڑنے کے بعد تقریبا ایک برس سے کم و بیش روزانہ کی بنیاد پر لڑائی میں مصروف ہیں۔ تاہم 23 ستمبر سے اسرائیل نے لبنان میں اہداف پر تباہ کن فضائی حملے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ان کے نتیجے میں دو ہفتوں کے دوران میں 1110 سے زیادہ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور دس لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیل نے بیروت کے جنوبی نواح میں حارہ حریک کے علاقے میں شدید بم باری کے ذریعے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کو ہلاک کر دیا تھا۔ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جس کی آبادی کا بڑا حصہ اسرائیل کی شدید بم باری کے سبب راہ فرار اختیار کر چکا ہے

جواب دیں

Back to top button