پاکستان

مالی بدحالی، ڈاک خانے کرائے پر دیئے جانے لگے

لاہور (فیصل اکبر سے)  مالی بدحالی کا شکار محکمہ ’’پاکستان پوسٹ‘‘ نے اخراجات پورے کرنے کیلئے ڈاک خانوں کی عمارتوں کو کرایہ پر دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

جبکہ افسران کی عدم توجہی کے باعث کرایہ دار دھڑادھڑڈاک خانے کی املاک پر غیر قانونی تجاوزات کررہے ہیں۔ڈاک خانوں کی کمرشل عمارتوں پر کرایہ داروں نے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

محکمے کی عدم دلچسپی کی وجہ سے کرایہ پر دی گئی پراپرٹی کی دیکھ بھال نہ ہونے کے برابر ہے،

یہی وجہ ہے کہ ڈاک خانوں کی عمارتوں کے اوپر اور آگے، دنبہ کڑاہی، برگر شوارمے اور پیزا فروخت کیے جارہے ہیں جبکہ محکمہ کے کاغذات میں وہ عمارتیں صاف ستھرے دفتری مقاصد کیلئے کرایہ پر دی گئی ہیں۔

لاہور کے پوش اور بارونق علاقے نیو گارڈن ٹائون میں ہی محکمہ ڈاک کے کرایہ دار نے نہ صرف محکمہ ڈاک کی چھت پر غیر قانونی چھت ڈال کر ہوٹل بنالیا ہے بلکہ ڈاک خانے کے باہر برگر، شوارمے اور پیزے کے سٹال بھی لگوالئے ہیں،

ایسے ہی محکمہ ڈاک کے کئی کرایہ داروں نے محکمہ ڈاک کی کرایہ پر لی گئی پراپرٹی پر من مرضی کی تعمیرات کررکھی ہیں لیکن محکمہ کی جانب سے اِن کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ ڈاک نے اپنے ناقص ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی بجائے ملک بھر میں اپنے ڈاک خانے دھڑا دھڑ کرایہ پر دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے مگر کرایہ دار معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف ناجائز تعمیرات کررہےہیں بلکہ عمارت کو ہر لحاظ سے استعمال کرکے دن دُگنی رات چوگنی کمائی کررہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button