سپیشل رپورٹ

اسرائیل پر ایرانی حملے میں استعمال ہونے والے "فاتح” میزائل کے بارے میں جانیے !

اگرچہ اسرائیل یہ باور کرا چکا ہے کہ اس کے دفاعی نظام نے منگل کی شام داغے جانے والے درجنوں ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے روک لیا تاہم ایران کا دعویٰ اس کے بر عکس ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے حملے میں پہلی مرتبہ ہائپر سونک "فاتح” میزائلوں کا استعمال کیا۔ مزید یہ کہ داغے جانے والے 90 فی صد میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا
فاتح میزائل کیا ہے ؟
فاتح میزائل ایران کا پہلا ہائپر سونک میزائل ہے جس کی رفتار آواز کی رفتار سے تیز ہے۔ یہ آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال ہے کہ یہ میزائل جوہری یا کیمیائی یا روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے اس کی تباہی پھیلانے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔

تہران نے اس اسمارٹ میزائل کا انکشاف جون 2023 میں کیا تھا۔ یہ میزائل دو مرحلوں میں تیار کیا جاتا ہے۔ ٹھوس ایندھن سے کام کرنے والے اس میزائل کی پہنچ 1400 كلو میٹر تک ہے۔
اس نوعیت کا میزائل ان جدید ترین ہتھیاروں میں شمار ہوتا ہے جو امریکا، چین اور روس جیسے ممالک تیار اور استعمال کرتے ہیں۔

اس میزائل کی رفتار 13 سے 15 mach کے درمیان ہے جو آواز کی رفتار سے 5 گنا زیادہ ہے۔ اسی رفتار کے باعث عموما اس میزائل کا سامنا کرنا دشوار ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ میزائل مختلف سمتوں اور بلندی پر پرواز کرتا ہے جو اسے ریڈار سے خفیہ رہنے کی صلاحیت دیتا ہے
ایران کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل امریکا اور اسرائیل کے زیر استعمال میزائل شکن نظاموں کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم شامل ہے
دوسری جانب امریکی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ اس کے جنگی بحری جہازوں نے ایران کے میزائلوں کو روکنے کے لیے تقریبا 12 میزائل داغے۔ اسی طرح تل ابیب نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ روک لیا۔

ادھر برطانیہ نے بھی گذشتہ روز اعلان کیا کہ اس کی افواج نے مشرق وسطیٰ میں جارحیت میں اضافہ روکنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کیا۔ تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملے کے اثرات کی اہمیت کم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مؤثر نہیں رہا۔ انھوں نے ایک بار پھر اسرائیل کے لیے مکمل سپورٹ کا عزم دہرایا

جواب دیں

Back to top button