بین الاقوامیخبریں

مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کا پاکستان کی حمایت کا اعلان

آذربائیجان کے صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جمّوں و آزاد کشمیر کے موضوع پر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

آذربائیجان صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر علی ییف نے آذربائیجان کے سرکاری دورے پر موجود پاکستان برّی فوج کے کمانڈر عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات میں علی ییف نے کہا ہے کہ آذربائیجان اور پاکستان کے باہمی تعلقات عسکری شعبوں سمیت دیگر مختلف شعبوں میں کامیابی سے فروغ پا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم، آذربائیجان کی زمین پر آرمینی قبضے کے دور میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے آذربائیجان کے ساتھ تعاون کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمینیا کی غاصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کا آرمینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہ کرنا آذربائیجان کے ساتھ دوستی اور بھائی چارے کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔

علی ییف نے دوسری قاراباغ جنگ کے دوران بھی پاکستان کے آذربائیجان کے ساتھ تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی صنعت کے شعبے میں بھی کامیاب تعاون پایا جاتا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد بھی بے حد اہمیت رکھتا ہے۔

دونوں ممالک کی خودمختاری اور زمینی سالمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر الہام علی ییف نے کہا ہے کہ جمّوں و کشمیر کے معاملے میں بھی ہم ہمیشہ سے پاکستان کی حمایت کرتے چلے آئے ہیں۔

پاکستان برّی فوج کے سربراہ سید عاصم منیر  نے بھی دوسری قارا باغ جنگ میں فتح اور ماہِ ستمبر میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن میں کامیابی پر صدر علی ییف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آذربائیجان کی فتح پر پاکستان میں بےحد مسرت کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے جموّں و کشمیر کے موضوع پر تعاون کی وجہ سے آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button