بین الاقوامیخبریں
غزہ میں اب تک کا سب سے بڑا قتل عام، جبالیا میں اسپتال پر حملہ، 400 سے زیادہ افراد شہید اور زخمی
صیہونی حکومت نے ایک اور جنگی جرائم انجام دیتے ہوئے غزہ کے جبالیا علاقے میں واقع انڈونیشی اسپتال پر بڑا حملہ کیا جس میں تازہ خبروں کے مطابق 400 افراد شہید اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق صیہونی فوج نے المعمدانی اسپتال کے بعد دوسرا قتل عام انجام دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ قتل عام المعمدانی اسپتال میں ہونے والے قتل عام سے بھی بڑا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہیدوں اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
خبر اپڈیٹ ہو رہی ہے….