بین الاقوامیخبریں

اگر جنگ پھیلی تو اسرائیل نابود ہو جائے گا: ایران کے نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ پچھلے چند برسوں کے دوران کہ جب صیہونیوں نے غزہ کو وحشیانہ طریقے سے محاصرے میں لے رکھا تھا اس دوران  تحریک حماس علاقے کا کنٹرول اچھی طرح سے سنبھالنے میں کامیاب رہی ہے، اور وہ دراصل ذہانت اور دوراندیشی کا مظہر ہے۔ اور سات اکتوبر کو اس نے جو فوجی آپریشن انجام دیا وہ بالکل اسی نکتے پر تاکید ہے-

 باقری کنی نے مزید کہا کہ الاقصی طوفان آپریشن نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی فوجی نظام میں ایک ناقابل تلافی زلزلہ پیدا کر دیا اور اس زلزلے نے امریکہ کی قیادت میں مغربی دنیا کے اسٹریٹجک فکری نظام اور امریکہ کی یکطرفہ پسندی کو بھی متاثر کیا۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسی طرح ایران کے نام امریکہ کے پیغام کے بارے میں کہا کہ درحقیقت وہ جو بات کہہ رہے ہیں یہ ہے کہ ان کے بقول ایران جنگ کا دائرہ وسیع ہونے کی روک تھام کرے،

جب کہ وہ خود اس جنگ کے جاری رہنے کے اصل ذمہ دار ہیں اور صہیونی حکومت کے لئے وہ اپنی بے دریغ مدد و حمایت کے ذریعے تنازعات کو بڑھاوا دے رہے ہيں-

باقری کنی نے مزید کہا کہ صہیونیوں کے جرائم کے ذمہ دار، ان کے بعد خود امریکی ہیں، کیوں کہ وہ بارہا اعلان کر چکے ہیں کہ وہ بغیر کسی روک ٹوک کے، اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button