بین الاقوامی

صہیونی حملہ ناکام، حسن نصر اللہ زندہ ہیں، سعودی ذرائع ابلاغ

سعودی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت حزب اللہ کے سربراہ کا نشانہ بنانے میں ناکام رہی ہے۔

صہیونی حکومت کی جانب سے بیروت کے علاقے ضاحیہ میں دہشت گرد حملے کے بعد صہیونی ذرائع نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا دعوی کیا ہے۔

سعودی چینل الحدث نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے صہیونی حکومت کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

سعودی چینل نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ زندہ ہیں اور صہیونی حملہ ناکامی سے دوچار ہوگیا ہے۔

چینل نے مزید کہا ہے کہ سید حسن نصر اللہ کی سلامتی کے بارے میں حزب اللہ جلد بیان جاری کرے گی۔

جواب دیں

Back to top button