پاکستان

خیبرپختونخوا کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر تحفظات کا اظہار

خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے چند نکات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے کابینہ اجلاس میں قومی مالیاتی معاہدے کے بعض نکات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔

ان کا کہنا تھا صوبائی کابینہ نے تحفظات وفاقی حکومت کو بھیجنے کی ہدایت کی ہے، تحفظات پر وفاقی حکومت کی وضاحت وزیراعلیٰ کےپی کو پیش کی جائےگی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی تھی۔

اس حوالے سے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے پاکستانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے ہی بنائے ہوئے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر عمل کر رہا ہے جس سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے اور معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button