لبنان جنگ: اسرائیلی آرمی چیف نے عزائم واضح کر دیئے

لبنان جنگ: اسرائیلی آرمی چیف نے عزائم واضح کر دیئے
اسرائیلی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حالوی کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے زمینی فوج کے ممکنہ داخلے کی تیاری کے لیے ہیں۔
ہرزی حالوی نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’ آپ جیٹ طیاروں کی آوازیں سن رہے ہیں؛ ہم سارا دن حملہ کرتے رہے ہیں۔ یہ آپ کے ممکنہ داخلے کے لیے راہ ہموار کرنے اور حزب اللہ کی صلاحیت کو توڑنے کے لیے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ آج حزب اللہ نے حملے کا دائرہ کار بڑھایا ہے اور آج ہی انھیں اس کا کرارا جواب ملے گا۔
’ہم رکنے والے نہیں ہیں، ہم انھیں ہر جگہ ماریں گے۔ مقصد بہت واضح ہے – شمالی اسرائیل کے باشندوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی۔‘
جنرل حالوی کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے جس کے تحت آپ دشمن کے علاقے میں داخل ہوں گے، ’اُن دیہاتوں میں جنھیں حزب اللہ نے بڑی فوجی چوکیوں کے طور پر تیار کیا ہے