ہم اسرائیل کو توقعات سے بڑھ کر جواب دیں گے: پاسداران انقلاب

اتوار کو لبنان-اسرائیل سرحد پر ہونے والی کشیدگی اور پرتشدد تصادم کے درمیان ایران نے اسرائیل کو جواب دینے کی اپنی دھمکیوں کا اعادہ کیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے اسسٹنٹ کمانڈر برائے رابطہ امور محمد رضا نقدی نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ان کے ملک کا ردعمل توقعات سے بڑھ کر ہوگا۔ انہوں نے کہا ’’اسرائیل کا وجود ختم ہونا چاہیے۔”
میزائلوں تک محدود نہیں
انہوں نے کہا کہ عوام کا صبر اب صرف چند میزائل داغنے تک محدود نہیں ہے بلکہ صیہونی حکومت کو مٹا دینا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کو ایک بدقسمت حکومت قرار دیا جس کے پاس روئے زمین سے مکمل طور پر مٹ جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب حزب اللہ، جو خطے میں ایرانی حمایت یافتہ سب سے طاقتور دھڑوں میں سے ایک ہے، نے صبح کے اوقات میں الجلیل اور حیفا کی طرف 100 سے زیادہ میزائل فائر کیے ہیں۔
حزب اللہ کو گزشتہ دنوں پے در پے حملوں کا سامنا کرنا پڑا جس کو اس کی تاریخ کی سب سے مضبوط سکورٹی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہزاروں پیجرز اور ریڈیو ڈیوائسز پھٹنے کے بعد اس کے درجنوں ارکان مارے گئے۔ اس کے بعد بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک عمارت پر اسرائیلی حملہ کیا گیا جہاں اس کے درجنوں ارکان زیر زمین جمع تھے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے 16 افراد مارے گئے۔ مارے جانے والوں میں رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل اور احمد وہبی بھی جاں بحق ہوگئے۔
واضح رہے 31 جولائی کو تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد سے تہران نے اپنے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ جوابی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایرانی عہدیداران ساتھ ہی بھی کہ رہے ہیں کہ یہ حملہ نپا تلا ہوگا۔