سیاسیات

فیض حمید کے بعد بیورو کریسی سے بھی لوگ گرفتار ہوسکتے ہیں

سینئر صحافی و تجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے کہا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعدبیورو کریسی میں بھی بہت سارے لوگ ہیں جو گرفتار ہوسکتے ہیں، ججوں اور صحافیوں کے حوالے سے بھی بہت ساری چیزیں منظر عام پر آسکتی ہیں،یہ پورا نیٹ ورک چھ سات سال سے کام کررہا تھا،یہ نیٹ ورک عمران خان، جنرل فیض اور جنرل باجوہ کا سہولت کار تھا.

سینئر صحافی و تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ اعلیٰ عدالتوں میں بہت بڑ ی تبدیلی ہورہی ہے، عدلیہ اور ادارے کے درمیان تناز عہ حل نہیں ہوا،9مئی میں سخت فیصلے بھی آجائیں تو عدلیہ سے ریلیف مل جائے گا۔

محمد مالک نے کہا کہ حکومت کو ابھی تک اسموکنگ گن نہیں مل رہی تھی، فیض حمید اسموکنگ گن ثابت ہوسکتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ کسی اتحاد کا حصہ نہیں بن رہے۔9 مئی کے بعد پارٹی کا ڈھانچہ بالکل ٹوٹا ہوا ہے۔خیبرپختونخوا میں اکٹھا ہونا اور بات ہے ملک گیر تحریک مختلف ہے۔

جواب دیں

Back to top button