پاکستان

ڈیرہ اسمٰعیل خان: سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی، 3دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ہنگو میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

دہشت گردوں نے سگو پل پر چیک پوسٹ قائم کررکھی تھی، اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور ان کے خلاف آپریشن کیا۔

دوسری جانب ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button