مریم نواز کا جشنِِ آزادی اسپیشل جوڑا کتنا مہنگا تھا ؟

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پہنا گیا سفید و سبز لباس کی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔
یوم آزادی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزار اقبال پر حاضری دیتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس دوران انہوں نے ملکی سالمیت، ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی
وزیراعلیٰ پنجاب نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا اور شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی جہاں بوائے اسکاؤٹس کے دستے نے سلامی پیش کی۔
یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہم پائندہ قوم ہیں، اللہ پاکستان کو ہمیشہ قائم رکھے، پاکستان اللہ کی طرف سے ہمارے لیے ایک عظیم نعمت ہے، قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں
اس موقع پر مریم نواز نے سفید لمبی قمیص کے ساتھ ٹراؤزر زیب تن کیا جبکہ اپنے خاص انداز میں سفید دوپٹہ سر سے اوڑھا جس کے بارڈر پر سبز پٹیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
مریم نواز کا یہ جوڑا عائشہ جواد کے کپڑوں کے برانڈ ’پرنیان‘ کا شاہکار ہے جس کے دوپٹے پر پاکستان کے پرچم، نقشے اور دیگر مخصوص پاکستان سے جڑی چیزوں کی تصاویر کی چھپائی دیکھی جاسکتی ہے
اس جوڑے کی قیمت ’پرنیان‘ کے آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ مکمل جوڑے کی قمیت 34 ہزار 999 پاکستانی روپے ہے







