صوبائی لوکل کانفرس برائے نوجوانان 2024 کا انعقاد

کے این ایچ، بی ایم زی، ہیومیڈیکا انٹرنیشنل،پاک مشن سوسائیٹی، سکلستان اور سپیرئیر یونیورسٹی کے تعاون سے صوبائی لوکل کانفرس برائے نوجوانان 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں پانچ سو سے زائد سرکاری و غیرسرکاری تنظیموں کے ممبران،طلبہ و طالبات نے پنجاب میں مختلف اضلاع سے شرکت کی۔
کانفرس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور اسکی اثرات کے تدارک پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس میں مختلف سیشنز کا اہتمام کیا گیا جس میں ایکسپرٹس نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
پاک مشن سوسائیٹی کی جانب سے قائم کردہ گرین کلبز کے بچوں نے تقاریر اورکلائمنٹ چینج پر پرفارمنسز کیں، جس میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے شرکا کو آگاہ کیا اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی پیش کیں۔
کانفرنس میں مہمان سیکرٹری پنجاب محکمہ ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی جہانگیر انور، ایڈیشنل ڈائریکٹر پی ایچ اے سفی اللہ گوندل، سی ای او لاہور ویسٹ منجمنٹ کمپنی بابرصاحب دین، محکمہ جنگلات سے ساجد قدوس اعوان، یونس زاہد، شاہ نواز خان،انیقہ عبدالستارکو فاونڈرپاک آرگینگ لائف، حسن بن سعدات، پنجاب کلائمنٹ ایکشن نیٹ ورک، سی ای او پاک مشن سوسائیٹی عدیل رحمت ، کنٹری ڈائریکٹر کے این ایچ شہزادی کرن، چیئرمین سپریئریونیورسٹی عبدرحمان اور کلائمیٹ ایکٹوسٹ، ماحول دوست کاروباری حضرات، ماہر موسمیاتی تبدیلی وتحفظ اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔