بین الاقوامیخبریں
اسرائیل کی آدھی آبادی غزہ پر بمباری روکنے کی خواہاں

قریبا آدھے اسرائیلی غزہ میں ہونے والے زمینی حملوں کو روکنا چاہتے ہیں،
یہ اس بات کی علامت ہےکہ حماس کے خلاف جاری جوابی کارروائی میں پلان کیے گئے اگلے قدم کی حمایت میں کمی آتی جارہی ہے، جس نے تقریبا 200 افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اسرائیلی جریدے ماریو میں شائع کیے گئے سروے میں پوچھا گیا تھا کہ کیا فوج کو فوری طور بڑے پیمانے پر زمینی حملوں کو بڑھانا چاہیے؟
جس میں 29 فیصد لوگوں نے اس کی حمایت کی، 49 فیصد لوگوں نے کہا ’ کہ بہتر ہے کہ فی الحال رک جائیں’ اور 22 فیصد لوگ کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچے۔
اخبار کے مطابق اس سروے کے نتائج 19 اکتوبر کو ہونے والے سروے کے نتیجے کے برعکس تھے، جس میں 65 فیصد لوگوں نے بڑے پیمانے پر زمینی حملے کی حمایت کی تھی۔