بین الاقوامیخبریں
پاکستان کا بہترین دوست: چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ انتقال کر گئے

اصلاحاتی سوچ رکھنے والے بیوروکریٹ اور چین کے سابق وزیر اعظم لی کی چیانگ 68 سال کی عمر میں چل بسے۔
چینی کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق انہیں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات دل کا دورہ پڑا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انہیں ’پاکستان کا بہترین دوست‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لی کی چیانگ کی موت کا سن کر وہ ’دکھ اور صدمے‘ میں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کا 2013 میں پاکستان کا دورہ یاد ہے،
غم کے اس موقع پر ہماری ہمدردیاں چینی قوم اور لی کی چیانگ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔