مریم نواز اقلیتی برادری کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں, رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور انٹرویو علی عمران چٹھہ تصاویر شاہد بھٹہ) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق رمیش سنگھ اروڑہ جو کہ پاکستان
سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان بھی ہیں نے ایمرا آی میڈیا گروپ سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پنجاب حکومت احترام المزاہب ،احترام انسانیت ، اقلیتوں کے حقوق و فلاح کو یقینی بنانے میں کوشاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اقلیتی برادری کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں اسہی لیے انہوں نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اقلیتی فنڈز میں 200فیصد اضافہ کیا ہے بابا جی گورو نانک دیو جی مہاراج کا جنم استھان اور جوتی جوت استھان پاکستان میں ہے سکھوں سمیت تمام مذاہبِ کے لیے پاکستان مقدس ہے حکومتی ہدایات پر امسال1947 سے بند پانچ تاریخی گوردواروں کو مناسب مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد فنکشنل کرنے کا پروگرام ہے دنیاء بھر کے سکھ اس کارسیوا میں حصہ لے سکتے ہیں اور تمام مذاہبِ کے لوگ پاکستان کا سیاحتی ویزہ بآسانی حاصل کرسکتے ہیں مریم سپیڈ سے پنجاب میں ریکارڈ ترقی ہورہی ہے رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ سکھ میرج ایکٹ کے بعد جلد ہندو مسیحی میر ج ایکٹ پارہے ہیں تاکہ۔اقلیتی شادیوں کا ریکارڈ مرتب ہوسکے اور انکے مذاہبِ کے حساب سے قانون سازی کی جاسکے صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز اور سویلینز نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں لاتعداد قربانیاں دے کر ملک میں امن و امان بحال رکھا ہے یہ ہمارے سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے کہ دنیاء پاکستان کے بارے میں کسی پروپیگنڈا پر یقین کرتی مختلف سکھ مذہبی تقریبات میں میں دنیاء بھر سے سکھ دھرم کے ماننے والوں کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے ہم مشرقی روایات اور پاکستانی کلچر کے مطابق اپنے مہمانوں کو ہر طرح سے سہولیات دیتے ہیں نہ صرف کے سکھوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ کرتے ہیں بلکہ مسیحی ،ہندو ،بہائی ،پارسی و دیگر اقلیتیوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت و دیکھ بھال کی جاتی ہے اور تمام اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع مہیا کیے جاتے ہیں صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اقلیتوں سے محبت کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود میں کوشاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی بار بجٹ میں اقلیتوں کے لیے فنڈز میں 200فیصد تاریخی اضافہ کرکے ثابت کردیا کہ اقلیتیں انکے سر کا تاج ہیں رامیش سنگھ اروڑہ جو صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ پی ایس جی پی سی کے پردھان بھی ہیں نے کہا کہ ہم تقسیم ہند سے بند پانچ تاریخی گوردواروں کو تنزین و آرائش کے بعد کھول رہے ہیں ہم پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے حکم کے مطابق ڈیجیٹل ایجوکیشن کے لیے مندر گوردوارے چرچز اور مساجد کا استعمال بھی کرسکتے ہیں تاکہ بچوں کو جدید خطوط پر فنی تعلیم و تربیت دی جاسکے اور انکو معاشرے کا فعال شہری بنایا جاسکے رامیش سنگھ اروڑہ نے کہا پنجاب میں میرٹ کا بول بالا ہے پنجاب کی ترقی کے لیے مریم سپیڈ دوسرے صوبوں کے لیے مثال ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی لیپ ٹاپ سکیم سکالر شپ طلباء کو موٹر سائیکل دینے یا سولر انرجی جیسی سکیمیں سب پنجابیوں کے لیے ہیں ہم پنجاب میں احترام مذاہبِ اور احترام انسانیت کو فروغ دے رہے ہیں کسی بھی قسم کی شر انگیزی یا نفرت پھیلانے کی کوشش ریاستی طاقت کے ساتھ کچل دی جسے گی





