پاکستان
کوئٹہ: مظاہرین نے سول لائن تھانے کی پولیس گاڑی کو آگ لگادی
وئٹہ میں سریاب روڑ پر کئی روز سے جاری دھرنے کے شرکا اور پولیس آمنے سامنے آگئے اور دھرنا مظاہرین نے سول لائن تھانے کی پولیس گاڑی کو آگ لگادی۔
لاپتا نوجوان ظہیر کی بازیابی کے لیے بلوچ یکجہتی کونسل کا ریڈ زون میں دھرنا جاری تھا، اس دوران مظاہرین نے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو ایدھی چوک پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی۔
پولیس کی جانب سے شیلنگ شروع ہونے کے بعد دھرنا مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا او سول لائن تھانے کی پولیس وین کو آگ لگا دی۔
بڑی تعداد میں دھرنے کے شرکا جی پی او چوک پر بھی موجود ہیں جنہوں نے سریاب روڈ کو بھی بلاک کرکے بازار بند کرا دیے ہیں۔
پولیس کی بھاری نفری حالات پر قابو پانے کے لیے پہنچ گئی اور مظاہرین کی جانب سے سرکاری و نجی املاک پر حملوں کے بعد پولیس نے شیلنگ بھی کی ہے۔