خبریںکھیل

شاہد آفریدی نے زبردستی میرا مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کی٬ دنیش کنیریا

کرکٹر دنیش کنیریا نے بھارتی ٹی وی پر بیٹھ کر سابق کپتان شاہد آفریدی پر الزامات کا نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث دنیش کنیریا نے الزام عائد کیا کہ ’’سابق کپتان شاہد آفریدی نے زبردستی انہیں اسلام قبول کروانے کی کوشش کی جبکہ اِن سمیت کئی کرکٹرز میرے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے‘‘۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور سابق کپتان انضمام الحق کو اپنا بہترین دوست قرار دیا اور اعتراف کیا وہ میرا ساتھ دیتے تھے۔

دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر بھی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرے کاؤنٹی کیرئیر کے دوران اسپاٹ فکسنگ کا الزام لگایا گیا تھا، جس کا میں نے اعتراف کیا کہ میں صرف ایک بکی سے ملا تھا لیکن انہوں نے مجھ پر الزامات قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، بورڈ نے اس لیے میرا ساتھ نہیں دیا کیونکہ میں ہندو ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ سمیت کئی کرکٹرز خوفزدہ تھا کہ اگر میں کھیلتا رہا تو میں انکے ریکارڈ توڑ دوں گا.

جواب دیں

Back to top button