سیاسیات

وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے اعجاز آگسٹن کو صوبائی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ بھرپور تعاون کی ہدایت

لاہور (علی عمران چٹھہ) صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق حکومت پنجاب رامیش سنگھ اروڑہ اور ن لیگی مسیحی اتحاد کے سرخیل اعجاز آگسٹن ا کے اختلافات دور کرنے کے لیے اعلی قیادت کے حکم پر اقلیتی ونگ کی سربراہ و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ راحیلہ خادم حسین کی دونوں راہنماؤں سے گلبرگ انسانی حقوق کے دفتر میں طے شدہ ملاقات میں پارٹی قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق اعجاز آگسٹن کو صوبائی وزیر اقلیتی امور کے ساتھ بھرپور تعاون کی ہدایت اعجاز آگسٹن کا نصف فنڈز کا مطالبہ مسترد

ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق اعجاز آگسٹن نے اقلیتی و انسانی حقوق کے فنڈز میں نصف حصہ کی ترقیاتی منصوبوں کا تقاضا کیا انکا کہنا تھا کہ وہ یہ فنڈز مسیحی برادری کے لیے چاہتے ہیں

اس موقع پر صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ جتنے فنڈز ایک رکن پنجاب اسمبلی کو ملتے ہیں آپ کے حصے میں بھی وہ ہی آئیں گے

جس پر اعجاز آگسٹن نے عزر پیش کیا کہ وہ سابق صوبائی وزیر رہے ہیں اور تحریک انصاف کو چھوڑ کر ن لیگ کے ساتھی بنے ہیں

مگر راحیلہ خادم حسین نے انکے اس موقف کو رد کرتے ہوے کہا کہ آپکو صوبائی وزیر اقلیتی و انسانی حقوق رامیش سنگھ اروڑہ کا ساتھ دینا ہوگا آپ اپنے ترقیاتی بجٹ کے حساب سے سکیمیں دیں اگر کوئی بڑی سکیم ہوئی تو اس کے لیے حکومت غور کرکے مناسب فنڈز جاری کرے گی

ذرائع کے مطابق اس حاضری میں اعجاز آگسٹن خاصے بجھے بجھے نظر آئے

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپنی اپنی پوزیشن سپریم کورٹ کے فیصلے تک قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

جواب دیں

Back to top button