خبریںسیاسیات

عمران٬ مولانا ایک ساتھ؟: پی ٹی آئی اور جے یو آئی ایف کا اتحاد پر غور

گزشتہ روز خبر آئی کہ پی ٹی آئی کے ایک وفد نے مولانا فضل الرحمان سے انکی ساس کے انتقال پر تعزیت کے لئے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پی ٹی آئی رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے نماز بھی ادا کی۔

گو کہ وفد میں شریک پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کسی بھی سیاسی گفتگو سے انکار کیا تاہم ذرائع اس کے بر عکس دعوی’ کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے دوران ہونے والی ملاقات میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ پی ڈی ایم کی طرز پر نئے سیاسی اتحاد کی تجویز پر غور کیا گیا۔

انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیے مساوی مواقع کے لیے سیاسی جدوجہد پر اتفاق کیا گیا، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد سے یقین دہانی مانگ لی۔ اس ملاقات کو عمران خان کی حمایت حاصل تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی اتحاد کے لیے مکمل مینڈیٹ لے کر آئیں۔

اندرونی ذرائع یہ بھی بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کے وفد نے نئے سیاسی اتحاد پر چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا جبکہ نئے سیاسی اتحاد میں پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کو شامل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button