انتخابات

برطانوی انتخابات: لیبر پارٹی کو برتری حاصل

برطانوی پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور  ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی۔

ووٹنگ کا وقت ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ٹوٹل 650 نشستوں میں سے 152 کے حتمی نتائج آگئے۔

جن کے مطابق لیبر پارٹی 116، کنزرویٹو 19،  لب ڈیم 14 نشستوں، ایس این پی 1 ایک پر کامیاب قرار دی گئی ہے۔

قبل ازیں برطانوی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد برطانوی میڈیا کے مطابق پہلا نتیجہ آگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنڈر لینڈ ساؤتھ سے لیبر پارٹی کی بریجٹ فلپسن کو کامیابی ملی ہے۔

ووٹنگ ختم ہوتے ہی ایگزٹ پول جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لیبر پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

لیبر پارٹی کو 410 اور کنزرویٹو پارٹی کو 131 نشستوں پر کامیابی کی توقع ہے۔

ایگزٹ پولز کے مطابق کنزرویٹوز کا 14 سالہ دور ختم ہوا۔

جواب دیں

Back to top button