وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم بدھ پو لی کلینک ہسپتال کا دورہ کر ے گی

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پو لی کلینک ہسپتال کے خلا ف بنیا دی سہو لیات کے فقدان، ایک ایک بستر پر کئی مر یضوں کی موجودگی،غیر معمو لی رش، ادویات کی عدم دستیا بی، غیر تر بیت یا فتہ عملہ اور میڈیکل بلوں کی تصد یق میں تا خیر کے بارے میں ہزاروں شکا یات کا نوٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر احمد فاروق کی سربراہی میں ایک معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو بدھ کو ہسپتال کا دورہ کر کے مر یضوں کی شکا یات سننے کے بعد اور ہسپتال انتظا میہ سے مل کر ان کا حل تلا ش کر ے گی۔
تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی محتسب کو بڑ ی تعداد میں شکا یات ملی تھیں کہ پو لی کلینک ہسپتال میں ایم آر آئی کی مشین مو جود ہے مگر اسے استعمال میں نہیں لایا جا رہا، الٹرا سا ؤ نڈ کے لئے لمبی لمبی تا ریخیں دی جا تی ہیں، ہسپتال میں مریضوں کا کو ئی پر سان حال نہیں،
ڈاکٹر تا خیر سے ہسپتال آ تے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں انتظار کر نا پڑ تا ہے، ہسپتال کا عملہ غیرتربیت یافتہ ہے۔ وفاقی محتسب نے عوام الناس کی طر ف سے ایسی بے شما ر شکا یات کا نو ٹس لیتے ہوئے سینئر ایڈ وائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں رجسٹرار محمد ثاقب خان اور کنسلٹنٹ خالد سیال پر مشتمل معا ئنہ ٹیم تشکیل دی ہے جو آج پو لی کلینک ہسپتال کا دورہ کر کے مر یضوں اور ان کے لواحقین کی شکا یات سن کر ہسپتال انتظامیہ سے مل کرمذ کو رہ شکایات اور صو رتحال کا جا ئزہ لے گی نیز اپنے سا بقہ دورہ کی سفارشات اور ہدا یات پر عملد رآمد کا جا ئزہ لے کر وفاقی محتسب کو رپورٹ پیش کر ے گی۔







