دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کا مقصد بنیادی حقوق کا تحفظ ہے، وفاقی محتسب کا ترکی میں خطاب

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں محتسب کے اداروں کے قیام کا مقصد بنیادی حقوق کا تحفظ اور گڈ گورننس کا قیام ہے، انتظامی امور کی بہتر ی کے لئے ایک دوسر ے سے محتسبین کے تجربات کا تبا دلہ ضرور ی ہے۔
وفاق محتسب نے ان خیالات کا اظہار ایشین امبڈسمین ایسو سی ایشین (اے او اے) کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س سے صدا رتی خطاب کے دوران کیا۔
ایشین امبڈسمین ایسوسی ایشن (اے او اے) کے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹرز کا سا لا نہ اجلا س گز شتہ روز(28 جون2024ء) کو تر کی کے دارالحکو مت استنبو ل میں منعقد ہوا، جس میں اے او اے کے صدر اور پا کستان کے وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے وفد کے ہمرا ہ شر کت کی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پچیسو یں اجلا س کی صدارت کی۔
اس اجلا س میں آذربا ئیجان، ہا نگ کا نگ، ایران، جا پان، کو ریا، پا کستان، تتا رستان اور تر کی کے محتسبین نے شر کت کی۔ واضح رہے کہ اے او اے ایشیا ء کے محتسبین کی ایک تنظیم ہے جس کے ارکان کی تعداد 47 ہے اور یہ دنیا کی دو تہا ئی آ با دی کی نمائندگی کر تی ہے۔
ایشین امبڈ سمین ایسوسی ایشن (اے او اے) کے صدر اور وفاقی محتسب اعجا زاحمد قر یشی نے بو رڈ آف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے محتسب کے اداروں کی اہمیت، ان کے ذریعے گڈ گو رننس کے قیام اور عام آ دمی کو انصا ف کی فرا ہمی کے حوا لے سے تفصیلی خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ محتسب کے ادارے گڈ گو رننس کے قیام کے ذریعے عا م آ دمی کے معیار زند گی کو بہتر بنا نے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں محتسب(Ombudsman) کے اداروں کے قیام کا مقصد بنیا دی حقو ق کا تحفظ و حصول اور زند گی کے تمام شعبوں میں گڈ گو رننس کا قیام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسر ے کے تجر بات اور اٹھا ئے گئے اقدا مات کے تبا دلے سے تمام اسٹیک ہو لڈ رز مستفید ہو سکتے ہیں۔
محتسب کے اداروں کے تجربات آ پس میں شیئر کر نے سے بدانتظامی اور بیو رکر یٹک رکا وٹوں کے خا تمے کے ساتھ ساتھ ادارے بھی مضبو ط ہوں گے۔ وفاقی محتسب نے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے ممبران کا شکر یہ ادا کیا کہ انہوں نے پا کستان پر اعتماد کا اظہار کیا اور محتسب کے اداروں کو مر بوط و مضبو ط کر نے اور گڈ گو رننس کے قیام کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے اجلا س میں تنظیم کی جاری سر گرمیوں اور مستقبل کے اہدا ف کے بارے میں بھی غور و خوض کیا گیا۔ اجلا س میں کہا گیا کہ عام آ دمی کا معیار زند گی بہتر ہو نے سے ان مقاصد کی تکمیل ہو تی ہے جن کے لئے یہ ادارے قا ئم کئے گئے ہیں۔







