پمز انتظامیہ ڈاکٹروں کی خالی آ سامیاں پر کر نے کے لئے اقدامات اٹھا ئے۔ وفاقی محتسب

وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے پمز(PIMS) ہسپتال کی انتظا میہ کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ڈاکٹروں، نر سز اور پیرا میڈ یکل اسٹاف کی خالی آ سا میاں پر کر نے کے لئے ضرو ری اقدا مات اٹھا ئے نیز ایم آر آ ئی کی نئی مشین کو نو مبرتک فنکشنل کر ے تا کہ ہسپتا ل میں مر یضوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں،
انہوں نے کہا کہ ایمر جنسی ڈاکٹروں کی تنخوا ہیں روکنے کا کو ئی جواز نہیں، انہیں زیر التوا تنخوا ہیں فو ری ادا کی جا ئیں۔
انہوں نے ایمر جنسی میں بیڈ ز کا اضافہ کر نے اور تمام وارڈز میں پنکھے لگا نے کی بھی ہدا یت کی۔
وفاقی محتسب نے یہ ہدا یات گز شتہ روز پمز ہسپتا ل کا دورہ کر نے والی ٹیم کی رپورٹ کے بعد دیں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے دارالحکو مت اسلام آ باد کے سب سے بڑ ے پمز ہسپتال کے خلاف کثیر تعداد میں شکا یات کا نو ٹس لیتے ہو ئے سینئر ایڈوائزر احمد فا روق کی سر برا ہی میں رجسٹرار محمد ثا قب خان اور کنسلٹنٹ (میڈ یا) خا لد سیال پر مشتمل ایک معا ئنہ ٹیم ہسپتال بھیجی جس نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کر کے مر یضوں، ان کے لوا حقین اور ہسپتال انتظا میہ سے مل کر ان شکا یات اور صو رتحا ل کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ابتدا ئی رپورٹ وفاقی محتسب کو پیش کر دی ہے۔
وفاقی محتسب کی معا ئنہ ٹیم ہسپتال پہنچی تو تمام شعبوں میں مر یضوں کا اژ دھام اور بے پناہ رش تھا،ایمر جنسی میں ایک ایک بیڈ پر چار چا ر مر یض لیٹے ہو ئے تھے جن کا کو ئی پر سان حال نہ تھا۔ بعض وارڈذ میں پنکھے تک نہ تھے،
ایمر جنسی ڈاکٹر چھ ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے با عث ٹیم کو دیکھتے ہی اکٹھے ہو کر انتظا میہ کے خلا ف نعر ہ زن ہو گئے۔ وفاقی محتسب کی ٹیم کو بر یفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ ہسپتا ل میں صرف 396 ڈاکٹر کا م کر رہے ہیں جبکہ ڈا کٹروں کی 415 اور نر سوں کی 283 آ سا میاں خا لی ہیں۔
پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر کو ملا کر کل 1265 آ سا میاں خا لی پڑ ی ہو ئی ہیں۔ ہسپتا ل میں روزانہ دس ہزار سے زائد مر یض آ تے ہیں۔ ہسپتا ل میں صرف ایک ایم آر آ ئی مشین ہے، دوسر ی مشین جا پان نے عطیہ کی ہے جو اکتو بر تک تیار ہو جا ئے گی۔
الٹرا سا ؤ نڈ کی 28 مشینیں ہیں، صرف گا ئنی کی تین سو سے زیادہ مر یضا ؤں کا روزانہ الڑا سا ؤ نڈ کر نا پڑ تا ہے۔
وفاقی محتسب نے قانون اور قوا عد کے مطا بق ڈاکٹر وں کی خا لی آ سا میاں پر کر نے اور ایمر جنسی ڈاکٹروں کے تمام واجبا ت فو ری ادا کر نے کے لئے اقدا مات اٹھا نے ا ور انہیں آ ئند ہ ہر ماہ تنخواہ دینے کی ہدایت کی۔ کمیٹی اپنی سفا رشات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے میں وفاقی محتسب کو پیش کر ے گی۔